ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) گزشتہ روز نجی سکول دی ایجوکیٹرز ٹبہ سلطان پور میں جشن بہاراں کے میلے کا انعقاد کیا گیا ، جس میں طلباء و طالبات نے خصوصی ٹیبلو پیش کیے گئے, میجیشن نے اپنے جادو سے بچوں کو خوب محظوظ کیا, سکول میں ہر طرف رنگ اور نور کی برسات، طلبہ و طالبات کی شاندار پرفارمنس اور والدین کی بھرپور شرکت نے اسے یادگار بنادیا۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ ظفر حسن نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں جشن بہاراں کے حوالے سے اس تقریب کے انعقاد کا مقصد بچوں میں فطرت کی دلکشی سے آگاہی اور اپنے کلچر کی پہچان تھا۔ پورے سکول کو بہار کے مختلف خوبصورت رنگوں سے سجایا گیا, پھول کلیاںستارے اور تتلیاں آنکھوں کو ایک دلفریب منظر پیش کررہی تھیں۔ طلباء و طالبات نے بہار کی آمد کے گیت گا کر اس میلے کی رونق کو دوبالا کیا۔ جبکہ طلبہ وطالبات نے روائتی انداز میں لوک گیتوں کو بھی اپنی بے ساختہ پرفارمنس سے یادگار بنادیا۔بچوں کے چہرے خوشی سے سرشار اور ہر چہرہ مانند بہار نظر آرہاتھا۔ مہمانان گرامی اور والدین نے اس تقریب کو بہت سراہا,

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں