ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) گھارو کے قریب 2 تیز رفتار کاریں ٹکرا گئیں ،5 سے زائد زخمی
تفصیل کے مطابق گھارو کے قریب کیفے مرحبا کے پاس دو کاروں میں آمنے سامنے ٹکرہوگئی دونوں کاروں میں 5 سے زائد لوگ سوارتھے جوزخمی ہوئے ہیں جنہیں گھارومرکز صحت منتقل کیا گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث ٹاٸرپھٹنے کی وجہ سے رونماہوا، ون وے روڈ کراس کرنے کراچی جانے والی دونوں کاریں آمنے سامنے سے ٹکرائی.

Shares: