عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جلسہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مینار پاکستان کے مقام پر دن 2 بجے ہو گا۔ جبکہ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے اپنے کارکنان کو کہا کہ وہ اس جلسہ کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں تاکہ وہ موجودہ حکومت کا اپنی عوامی طاقت دکھا سکیں.
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کئی بار مینار پاکستان پر جلسہ کرچکے ہیں جبکہ اس بار ناقدین کا خیال ہے کہ عمران خان یہ جلسہ اور جلوس کے ذریعے عدلیہ اور حکومت پر اپنی گرفتاری کو روکنے کی خاطر دباؤ ڈالنے کیلئے ایسا کررہے ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
ادھر کارکن ذلے شاہ کی موت کے بعد عمران خان پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جارہی اور اس بارے میں خود پی ٹی آئی کو قصوروار ٹہرا رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ عمران خان یہ جلسہ جلوس صرف اپنی ذات کیلئے کرنا چاہ رہا ہے اور انہیں خوشی ہوتی جب کوئی کارکن قربانی دیتا کیونکہ یہ دوسروں کے بچوں کی قربانی پر سیاست کرنا چاہتا ہے.