ٹھٹھہ : باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن، بااثرافراد کے جوئے کے اڈے بند

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی ) ٹھٹھہ میں کھلے عام پرچی جوا کی خبر باغی ٹی وی پر شائع ہونے کے بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ نے فوری احکامات جاری کرتے ہوۓ سینٸیر انسپکٹر فیصل شفیع میمن کو ٹاسک دیا جس پرفیصل شفیع میمن نے فوری اقدام اٹھاتے ہوئے ٹھٹھہ شہر میں آکڑہ پرچی جوا کے اڈے بند کرادئے،ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے اس اقدام پر عوامی وسماجی حلقوں کے ساتھ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں اور باغی ٹی وی کے نامہ نگار عوامی پریس کلب کے ناٸب صدر راجہ قریشی نے خوب سراہا ہے دوسری جانب ایس ایس پی ٹھٹھہ نے پولیس افسران اور ملازمین کے تقرر وتبادلے بھی کئے ہیں ، ایس ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کے ان اقدامات سے شہر میں قانون کی رٹ قائم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے ،اور یہ بھی امید ہے کہ تھانوں میں نئے ہونے والے آفیسران عوام کے ہمدرد ہوں گے اور پولیس کے سلوگن "شرفاء کیلئے دارالامان اور جرائم پیشہ عناصر کیلئے دارالحساب ” کو فملی جامہ پہنائیں گے.یاد رہے کہ گذشتہ روز باغی ٹی وی نے خبر شائع کی جس میں نشاندہی کی گئی تھی کہ ٹھٹھہ شہر میں سرعام جوئے کے اڈے چلنے لگے، ضلعی انتظامیہ بے بس، سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ٹھٹھہ شہر کے ایک وارڈ سے کونسلر منتخب ہونے والے شخص کے بھائی کے کھلے عام جوئے کے اڈے چلنے لگے ہیں ،اگرکوئی صحافی ان کے کالے کرتوتوں بارے خبرچلائیں یاشائع کریں تو انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر ہراساں کیاجاتا ہے،پیپلزپارٹی کے منتخب ہونے والے کونسلر نے ابھی حلف بھی نہیں لیا ،اب ٹھٹھہ شہر میں شریف لوگوں کاجینا محال ہوچکاہے ،شہرمیں انہی جرائم پیشہ عناصر کی وجہ سے چوریاں ڈکیتیاں عروج پر ہیں ،ایس ایس پی ٹھٹھہ سمیت تمام اعلیٰ آفیسران ان نام نہاد شرفاء کی وجہ سے اپنی نوکری جانے کے ڈر سے ایکشن لینے سے ڈرتے ہیں

Leave a reply