ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی( نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ )تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں وارداتوں کا سلسلہ جاری تفصیل کے مطابق گلشن ٹیکسٹائل مل کے سامنے رات 12 بجے ڈکیتی کی واردات ڈکیت موٹر سائیکل سمیت چالیس ہزار نقد اور دو موبائل فون لے کر فرار ہوگئے ساندہ کالونی کا رہائشی محمد ناصر آرائیں ولد محمد یاسین آرائیں رات 12 بجے چوک میتلا سے اپنے بھائی بس ڈرائیور محمد سرفراز کو لے کر گھر آ رہا تھا کہ چوک میتلا گلشن مل کے سامنے پیچھے سے تین موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر روکا دونوں بھائیوں سے موٹرسائیکل موبائل اور چالیس ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے

Shares: