ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار حسان اللہ ایاز)12روز قبل کراچی سے اغواء ہونیوالا 2 ماہ کا بچہ بازیاب
تفصیل کے مطابق کراچی کے تھانہ زمان ٹاون سے12 روز قبل اغواء ہونے والےبچے کو تھانہ صدر ننکانہ صاحب پولیس نے نواحی گاؤں کھیپ والی میں بھٹہ خشت سے بازیاب کرا لیا پولیس کے مطابق ملزم سنیل بچے کا خالو ہے جس نے تاوان کے لیے معصوم بچے کو اغواء کیا تھا جس کا مقدمہ ضلع کورنگی کے تھانہ زمان ٹاون میں درج ہے تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے بچے کے والدین کو تھانہ بلا کر بچے کو ان کے حوالے کر دیا بچہ واپس ملنے پر ماں باپ خوشی سے نہال ہو گئے ایس ایچ او تھانہ صدر کامران شہزاد کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے بچے کے والد عرفان نے پنجاب پولیس کے تعاون اور مثبت رویہ کو خوب سراہا ہے جبکہ ڈی پی او ننکانہ صاحب اعجاز رشید نے بھی بچے کو بازیاب کرانے والی پولیس ٹیم کو مبارکباد دی ہے










