سجاول،باغی ٹی وی ( نامہ نگار یاسر علی پٹھان) ایس پی کی ہدایت پرگذشتہ روز حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر کے گھر جاکر آئی ٹی انچارج کی تعزیت
تفصیل کے مطابق ایس پی سجاول جناب سید امداد علی شاہ کی ہدایات پر ضلع سجاول پولیس کی ٹیم انچارج آئی ٹی عبدالحفیظ بھرٹ کی نگرانی میں
گزشتہ رات روڈ حادثہ میں انتقال کر جانے والے انچارج جاتی چوک سب انسپکٹر منیر احمد ڈاوچ کے آبائی گاؤں پہنچ کر ان کے ورثاء سے تعزیت کی اور ان کے ورثاء کو ایس ایس پی کی جانب سے تدفین کے لیے مالی معاونت بھی پہنچائی،
اس موقع پر مرحوم سب انسپکٹر کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی اور مرحوم کے ورثاء کو جناب ایس ایس پی سجاول کی جانب سے ہر قسم کی قانونی و اخلاقی امداد کی یقین دہانی کا پیخام بہی پہنچایامرحوم کے ورثاء نے ایس ایس پی سجاول کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایس ایس پی سے ملاقات بھی کریں گے .
Shares:








