سعودی عرب نے ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سے یمن میں جنگ کے خاتمےکی راہ ہموار …

انہوں نے کہا کہ ایران میں بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری نہ ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی جب لوگ ان اصولوں پر قائم رہیں جن پر اتفاق ہوا تھا، تو میرے خیال میں یہ بہت جلدی ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہو گئے ہیں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتخاتوں کے قیام پر بھی اتفاق کرلیا ہے دونوں ممالک کے درمیان یہ اتفاق رائے بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں طے پایا ہے۔

امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود تیل اور گیس کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے تحت سعودی عرب اور ایران نے آئندہ دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

Shares: