ٹھٹھہ : ایس ایچ او ٹھٹھہ کی بڑی کارروائیاں ،بڑے مگرمچھ محفوظ ، غریب مزدور زیرعتاب

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )ایس ایچ او ٹھٹھہ کی بڑی کارروائیاں ،بڑے مگرمچھ محفوظ ، غریب مزدور زیرعتاب
تفصیل کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ ٹھٹھہ اللہ ڈنو پنہور نے پولیس کے اعلیٰ آفیسران کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے بوگس کارروائیوں میں مصروف ہوگیا ہے ،مبینہ طور پر منشیات کی دنیا کے بڑے مگرمچھوں سے ڈیل کرکے عام دیہاڑی دار مزدوروں کوپکڑکر ان پر منشیات اور ماواگٹکا کے جھوٹے مقدمات بناکر انہیں حوالات میں بند کرنے لگا ہے، ایس ایچ او ٹھٹھہ نے تھانہ ٹھٹھہ کی حدود کے اندر اپنی سٹیٹ بنالی ہے،ایس ایچ او موصوف نے قانون اور طاقت کاغلط استعمال کرتے ہوئے ایسے غریبوں کو بھی پابند سلاسل کیا ہے جن کے گھر میں ان کے بچوں کے کھانے کیلئے آٹا بھی نہیں ہے،ایس ایچ او مجاز رات کے 10 بجے کے بعد ناکے لگاکر راہ چلتے شہریوں کوپکڑلیتاہے پھر ڈیل کرکے بھاری رشوت لینے کے بعد چھوڑ دیتا ہے،جو نذرانہ نہ دے سکیں ان پر ایف آئی آر کٹ جاتی ہےاور حوالات ان کامقدربن جاتا ہے،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سے نوٹس لیکر آزادانہ تحقیقات کے ساتھ ایس ایچ ٹھٹھہ اللہ ڈنوپنہور کافی الفور تبدیل کرنے کامطالبہ کیا ہے ،

Leave a reply