اسلام آباد: سعودی پاک ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی۔
باغی ٹی وی: اسلام آباد میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سعودی پاک ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی،آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
سول ڈیفنس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں مال کی عمارت سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے-
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1636292666580164608
میڈیا کے مطابق ہنگامی خدمات کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک میں خلل پڑ سکتا ہے لوگوں کو حادثہ پیش آنے والے علاقے سے دور رہنے کا کہا جارہا ہے جب تک کہ صورتحال مستحکم نہ ہو جائے۔
تاہم ابھی تک کسی کے زخمی ہونے اور جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،آگ کیسے لگی اس حوالے سے ابھی اطلاعات سامنے نہیں آئی-