کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف مرد، خواتین و بچوں کا احتجاجی مظاہرہ
کشمور کے نواحی علاقے گاؤں اللہ ڈتہ مزاری کے رہائشیوں نے پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف میاں داد مزاری، محرم علی، مسمات ملوکاں و دیگر کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بڈانی ایٹ میانی پولیس نے 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی نہ دینے پر آج پھر ہمارے گھر میں گھس کر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 15 بھینسیں اور 5 گائے پولیس لے گئی ہے جس کی وڈیو بھی ہمارے پاس موجود ہے پولیس مویشی واپس کرنے کی بھاری رشوت طلب کررہی ہے انھوں نے ایس ایس پی کشمور و اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ نوٹس لیکر مویشی واپس کرواکر انصاف کیا جائے.

Shares: