ٹھٹھہ : کراچی سے ونچنگ مشین منگواکر سیوریج سسٹم کی صفائی کاآغازکردیاگیا

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)کراچی سے ونچنگ مشین منگواکر سیوریج سسٹم کی صفائی کاآغازکردیاگیا
تفصیل کے مطابق عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کی نشاندھی پر میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ نے احکامات جاری کرتے ہوۓ عنایت جاکھرو کی نگرانی میں کراچی سے ونچینگ مشین لاکر صابرا محلہ شاہ مبین محلہ میں صفائی کا کام شروع کرادیاہے، دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر سکندر حیات بلوچ نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوۓ کہا کے ہمیں جہاں پر نشاندہی ہوتی ہے ہمارا عملہ وہاں پہنچ کر صفائی کا عمل شروع کر دیتا ہے.

Leave a reply