پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی، 8 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے الیکشن ملتوی کردیے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا با ضابطہ حکم نام جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل مقرر کی گئی تھی اور الیکشن شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔
ای سی پی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے دیے گئے موقع کا استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی تجویز کردہ تاریخ سے ”انحراف“ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں نفری کی کمی، اور ملک میں تواتر سے جاری دہشتگردی کی کارروائویں کو جواز بنایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز پنجاب میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن کی مدد نہیں کر سکیں۔
آج ہونے والے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ آئین کے تحت انتخابات بیک وقت ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ الیکشن کے انعقاد پر رہنمائی کرے، معزز ایوان میں ان نکات پر بحث کرائی جائے، آئین میں یہ درج ہے کہ الیکشن کے وقت نگراں حکومت ہو۔

Leave a reply