یومِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

اسلام آباد(باغی ٹی وی)یومِ پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، آج سے تراسی سال قبل قوم نے اپنے آپ سے جو وعدہ کیا تھا، آج اس کی تجدید کا دن ہے۔
اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوگا، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
رواں سال پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوان صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس دن یعنی 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان ، جسے قرارداد لاہور بھی کہا گیا تھا، پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین اپنایا گیا اور یوں مملکت پاکستان پہلا اسلامی جمہوریہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا

Leave a reply