شیخوپورہ : قتل، اقدام قتل،ڈکیتی،راہزنی،چوری اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 21گینگز کے 45ارکان کو گرفتار

شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)شیخوپورہ پولیس نے قتل، اقدام قتل،ڈکیتی،راہزنی،چوری اور اغواء برائے تاوان کی درجنوں واردا توں میں ملوث 21گینگز کے 45ارکان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے مجموعی طور پر 5کروڑروپے مالیت کا لوٹا ہو ا مال مسروقہ جس میں لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،21موٹر سائیکلیں،2عد د کاریں، مونجی سے لوڈمزدا ٹرک، مال مویشی برآمد کر لیے جبکہ ناجائز اسلحہ کی ریکوری مہم میں 514مقدما ت درج کر کے اس میں ملوث 510ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ناجائزاسلحہ جس میں 38 کلاشنکوف، 41 رائفلز،432پسٹل ریوالور،اورسینکڑوں کی تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد کیے ہیں۔ اس بات کا اظہار آر پی او شیخوپورہ رینج بابر سرفراز الپا نے ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کے ہمراہ پر ہجوم پر یس کا نفرنس اور متا ثرین میں مسروقہ سامان کی تقسیم کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور متا ثر افراد بھی موجو دتھے۔ آر پی ا وشیخوپورہ نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ریجن میں چلائی جانے والی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم میں ضلع پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاون میں سنگین وارداتوں میں ملوث 585مجرمان اشتہاریوں کوبھی گرفتارکیا ہے جن میں اے کیٹگری 100اور بی کیٹگری کے 485مجرمان اور 261سابقہ ریکاریافتہ شامل ہیں جبکہ منشیات فروشی میں ملوث 331منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 393کلوچرس،10کلو افیون،6کلوہیروین 2889لیٹر شراب برآمد کی ہے جبکہ اغواء برائے تاوان میں ملوث 15اغواء کاروں کوگرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 14مغویان کو بازیاب اور تاوان کی رقم 60لاکھ روپے بھی برآمد کی گئی ہے۔ جبکہ پتنگ بازوں کے خلاف ہو نے والے کریک ڈاون میں ضلع پولیس نے91مقدمات درج کر کے پتنگ بازوں کو گرفتار کر نے کے ساتھ ان کے قبضہ سے 4318پتنگیں اور 192ڈورں کی چرخیاں برآمد کیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی پیخ کنی کے لیے پولیس کو عوام کا تعاون درکار ہے اس سے پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے اپنا موثر کردار ادا کر سکتی ہے عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے پولیس تمام وسائل کو بروئے کا ر لا رہی ہے انہوں نے شہریوں میں ان سے چھینی گئی نقدی اور موٹر سائیکلیں تقسیم کیں جبکہ آرپی او شیخوپورہ کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز اور انکی پولیس ٹیموں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام بھی تقسیم کیے گئے۔

Leave a reply