جرائم پیشہ گینگز کی سرپرستی پر 14 پولیس اہلکار برطرف

کراچی (باغی ٹی وی)صوبہ سندھ کے ضلع شکاپور میں پولیس اہلکاروں کا بڑے پیمانے پر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
جرائم میں ملوث ہونے 14 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا جس سے متعلق ایس ایس پی شکاپورکا کہنا ہے کہ برطرف پولیس اہلکارمنشیات فروشی، رشوت اورجرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوں میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع شکاپورمیں برطرف پولیس اہلکاروں کو منظم جرائم کا نیٹ ورک تھا، 16پولیس اہلکاروں کو محکمانہ سزا دے دی گئی ہے۔
ایس ایس پی شکاپور نے کہا کہ سزا کے طور پر اہلکاروں کی 2،2 سال کی نوکری کم کردی گئی ہے جبکہ ضلع میں مزید اہلکاروں کی اسکروٹنی کی جارہی ہے۔یاد رہے بارہاعوام باور کراتی رہی ہے کہ سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کشمور،شکارپور اور سکھر کی سندھ پولیس سرپرستی کرتی ہے لیکن آج تک عوام کی آواز پر کسی بااختیار اتھارٹی نےکان نہیں دھرے اس لئے روزانہ کشمور کند ھکوٹ سے شہری اغوا ہورہے ہیں.

Leave a reply