لاہور: پنجاب کے گورنرنے پاکستان کے معروف کرکٹر بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔
باغی ٹی وی : گورنر ہاؤس میں یوم پاکستان کے موقع پر اعزازات دینے کی تقریب میں بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل ہوا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز دینے کا اعلان 14 اگست 2022 کو کیا گیا تھا،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا۔
شہزادہ ولیم کا یوکرین اورپولینڈ کی سرحد کے قریب اچانک دورہ
https://twitter.com/babarazam258/status/1638834227113259012?s=20
بابر اعظم نے ستارہ امتیاز کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا بیان جاری کیا ٹوئٹر پر اپنے والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے،یہ ایوارڈ میرے والدین کے لیے، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ہے۔
آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی
واضح رہے کہ ماضی میں عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور یونس خان ستارہ امتیاز حاصل کر چکے ہیں ، قومی ٹیم کے کپتان 28 سالہ بابراعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹربن گئے ہیں، بابر سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔
بابراعظم تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں، پاکستان نے 2021 میں ان کی کپتانی میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔