چونیاں : میونسپل کمیٹی کی نااہلی، تین ماہ سے سرکاری پانی کی سپلائی بند

چونیاں (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کی نااہلی، تین ماہ سے سرکاری پانی کی سپلائی بند متعدد ٹاؤن میں پانی نایاب شہری ماہ صیام میں بھی میٹھے پانی سے محروم اور شہر کے واحد پارک کو بھی پانچ ماہ سے تالا لگا دیا گیا، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، سی او میونسپل کمیٹی چونیاں موقف دینے سے انکاری تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چونیاں آفسران اور ملازمین کی نااہلی اور لاپرواہی کھل کر سامنے آ گئی گزشتہ تین ماہ سے افضل ٹاون،ہادی ٹاؤن، النور کالونی اور دیگر ٹاؤنز میں سرکاری پانی کی سپلائی بند ہونے کے باعث اہل علاقہ ماہ صیام میں بھی میٹھے اور صاف شفاف پانی سے محروم ہیں، شہری 3 ماہ سے شہر کی مختلف جگہوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں دوسری جانب میونسپل کمیٹی سے ملحقہ شہر کے واحد پارک کو بھی 5 ماہ سے گھاس اگانے کے نام پر تالا لگا دیا گیا ہے اور نشہ آور افراد کی آماجگاہ بن چکا ہے، نوجوان اور بزرگ سیر و تفریح کرنے اور بچے کھیل کے میدان سے محروم ہو چکے ہیں شہریوں نے متعدد بار انتظامیہ سے رابطے کئے کہ سرکاری پانی کی سپلائی بحال کی جائےاورمیونسپل کمیٹی پارک کو کھولا جائے اور شہریوں کی سہولت کیلئے پارک میں مناسب لائیٹس کا بھی انتظامات کیے جائیں بعض دفعہ شہر کے پارک میں نماز جنازہ بھی ادا کیا جاتا ہےلیکن سی او میونسپل کمیٹی چونیاں عبدالغفار قریشی موقف دینے سے انکاری رہے۔شہر کی مختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی نے ڈی سی قصور ارشد بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ صیام میں سرکاری واٹر سپلائی بحال کی جائے اور پارک کو شہریوں کیلئے مکمل طور کھولا جائے۔

Leave a reply