پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس سفارتی مشن میں پہلی برطانوی خاتون سربراہ مقرر

0
53

برطانیہ نے کینیڈا میں اپنے سفارتی مشن میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کیا ہے۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوزیہ یونس پہلی برطانوی مسلمان خاتون ہیں جنہیں مملکت کے کسی سفارتی مشن کی سربراہی سونپی گئی ہے اس سے قبل فوزیہ یونس اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کمیونیکیشن اینڈ پبلک ڈپلومیسی کے سربراہ کے طور پر تعینات رہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تقرری سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے فوزیہ یونس نے لکھا کہ مجھے شاہ چارلس کی جانب سے ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے یہ ایک خاص موقع ہےجب پہلی بار برطانیہ کے کسی ڈپلومیٹک مشن کی سربراہ کے طور پر مسلمان خاتون کا تقرر ہوا۔ میں اس میدان میں آخری نہیں ہوں گی۔


فوزیہ یونس کا کہنا تھا کہ میری طرح کی لڑکیوں کے لیےجو کمیونٹیز کے اندر اور باہر تعصب، نسل اور جنس کی بنیاد پر لڑ رہی ہیں جن کو بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتیں یا وہ اس کا حصہ نہیں بن سکتیں، اپنی طاقت کو کم نہ ہونے دیں۔ آپ دنیا کو بدل سکتی ہیں۔

Leave a reply