کوٹ ہیبت:موضع چٹ سرکانی کو ایک بار پھر وڈور رودکوہی نے ڈبودیا

کوٹ ہیبت،باغی ٹی وی (شاہد خان سے ) موضع چٹ سرکانی ایک بار پھر وڈور رودکوہی کے سیلابی ریلے کے پانی سے ڈوب گیا-
موجودہ گورنمنٹ کی غیر سنجیدگی کے باعث ضلع ڈیرہ غازی خان کے موضع چٹ سرکانی کی عوام ایک بار پھر سیلابی ریلے کی زد میں آ گئی-
ضلع ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش کے باعث کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی –
کوہ سلیمان سے نکلنے والی وڈور رودکوہی کے سیلابی ریلے کے پانی نے نہ صرف موضع چٹ سرکانی کی عوام کو متاثر کیا بلکہ سینکڑوں ایکڑز تیار گندم کی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں وہیں پر بنا وسیع احاطے پر قبرستان بھی سیلابی پانی سے ڈوب گیا-
موضع چٹ سرکانی کی عوام نے موجودہ گورنمنٹ سے صرف ایک ہی مطالبہ کر دیا کہ وڈو رودکوہی کے سیلابی ریلے کو ڈیم بنا کر روکا جائے تاکہ موضع چٹ سرکانی کی عوام کے گھروں اور فصلوں کو مزید نقصان سے بچایا جائے –

Leave a reply