ٹھٹھہ :گھارو، مویشی چورگینگ کے مزید 2 ملزمان گرفتار

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو، مویشی چورگینگ کے مزید 2 ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق گھارو میں گزشتہ دنوں جانور چوری کرنے والے تین گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایس ایچ او دھا بیجی نے مزید دو بدنام زمانہ ملزمان گرفتار کرلئے ہیں ملزمان کے قبضے سے مزید دو جانور اور ایک سوزوکی پک اپ بھی برآمد کرلی ہے،
گرفتار ملزمان میں رمضان رند عرف لکھ بلیدی اور شاہنواز مستوئی شامل ہیں جو بدنام زمانہ نامی گرامی ملزمان ہیں
یاد رہے کہ تین روز قبل گھارو دھابیجی پولیس نے نیشنل ہائی وے سے جانوروں سے بھرا ٹرک لوٹ کر فرار ہونے والے تین ملزمان ، ان کے قبضے سے جانور اور بھاری رقم بھی برآمد کی تھی ،ایس ایچ او دھابیجی مومن شیخ کا کہنا ہے کہ ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے

Comments are closed.