کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو زیادہ سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلقہ سطح پر بچت بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں انہیں معیاری اور سستے داموں پر اشیائے خورد ونوش کی فروخت کا سلسہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ ون فائیو بلڈنگ میں بچت بازار کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں عوام کو مارکیٹ سے کم قیمت پر دالیں، آٹا، سبزی، فروٹ، گوشت، مچھلی کے علاوہ دیگر تمام اشیائے ضروریہ فروخت کرنے کے لئے اسٹالز لگائے گئے ہیں، بچت بازاروں پر عوام بڑی تعداد میں خریداری کیلئے آ رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے بچت بازار کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پھلوں سبزیوں کے تاجر اور عہدیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ جاری کردہ فہرستوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: