مفت آٹے کی تقسیم،بھگدڑ مچنے سے ایک اور خاتون کی موت

ata

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے پہلی بار غریب شہریوں کے لئے مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوا تو پنجاب کے کئی شہروں میں بدامنی، دھکم پیل دیکھنے میں آئی ، آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی اموات ہو چکی ہیں، اب تازہ ترین واقعہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں پیش آیا ہے جہاں بھگدڑ مچنے سے 65 سالہ بزرگ خاتون کی موت ہو گئی ہے جبکہ 19 خواتین زخمی ہو گئی ہیں، واقعہ نواز شریف پارک میں پیش آیا، جس خاتون کی موت ہوئی اسکی شناخت نسیم اختر کے طور پر ہوئی،

اطلاع ملنے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے مفت آٹا لینے والوں کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ضلعی انتظامیہ کے ناقص انتظامات کے باعث پیش آیا ، زخمی خواتین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

دوسری جانب بھکر میں گھنٹوں باری کا انتظار کرنے والا شخص دم توڑ گیا، مظفر گڑھ میں بھگدڑ بزرگ خاتون کی زندگی لےگئی جبکہ ملتان، فیصل آباد اور کوٹ ادو میں قطاروں میں انتظار کرنے والے 3 افراد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ادھر چارسدہ میں دھکم پیل اور بھگدڑ میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مفت آٹے کی تقسیم کے موقع پر شدید بدنظمی دیکھی گئی تھی پشاور میں آٹے کی مل کی دروازے توڑ دئیے گئے تھے حافظ آباد میں بھی مفت آٹا لیتے ہوئے شدید دھکم پیل ہوئی اور اس دوران بھی متعدد مرد و خواتین زخمی ہو گئے، پولیس نے رش کم کرنے کے لئے مبینہ تشدد بھی کیا

عامرمیر نے مری میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا 

مفت آٹے کی ذلت آمیز دستیابی نے نااہلی کے پول کھول دیے، خالد مسعود

مفت آٹے کی تقسیم کے دوران پنجاب میں مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے

Comments are closed.