باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر چارسدہ میں پولیس نے بروقت کاروائی کر کے شہر کو تباہی سے بچا لیا،

سرڈھیری پولیس کی بڑی کاروائی ،سرڈھیری میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس نے کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گرفتارکر لیا،ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان نے دہشت گرد کے حوالہ سے تفصیلات میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار دہشت گرد شیرغنی عرف ابراہیم، اولس وال ولد غنی گل ساکن شمعے کورونہ نستہ کا رہائشی ہے۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔ دہشت گرد چوکی عزیز آباد کے قریب کسی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی نیت سے موجود تھا گرفتار دہشت گرد تھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو کئی دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب ہے، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک راکٹ لانچرگولہ اور 60 فٹ پرائما کارڈ برآمد کیا، گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے،

دوسری جانب پڑانگ پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران بین الصوبائی کارلفٹر گینگ کے ملزمان گرفتارکر لئے۔ تھانہ پڑانگ میں شبقدر کے رہائشی ارشد جان نے گورنمنٹ کالج چارسدہ کے نزدیک جلسہ گاہ سے سوزوکی کیری ڈبہ سرقیدگی کی رپورٹ موصول درج کرائی تھی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کی۔واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو ملزمان تک رسائی کے احکامات جاری کئے۔

عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

ایس پی انویسٹیگیشن چارسدہ عالم زیب خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان، ایس ایچ او بسم اللہ جان، اے ایس آئی سلیم خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے مختلف کاروائیوں کے دوران پولیس نے واردات کے اصل ملزمان گل خان ولد عمر گل ساکن سرڈھیری اور جمال خان کو گرفتار کیا۔جس میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پنجاب اور دیگر اضلاع سے گاڑیاں چوری کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں،گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ کیری ڈبہ، 2 آلٹو موٹرکار، 1 سوزوکی پک اپ اور 1 خیبر موٹر کار جبکہ 1 کیری ڈبہ اور 1 سوزوکی پک اپ سپئیر پارٹس میں برآمد کی گئی۔ جبکہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر بہت جلد مزید ملزمان کی گرفتاری سمیت بڑی تعداد میں ریکوری متوقع ہے۔بین الصوبائی کارلفٹنگ گروہ کے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔

اس کے علاؤہ پولیس ٹیم نے موبائل سنیچنگ میں ملوث ملزم فواد ولد وصال ساکن شبی خیل چارسدہ کو بھی گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی قیمتی 7 موبائل فون جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ وہ احتیاط برتنے اور جرائم کے روک تھام میں پولیس کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں۔

Shares: