پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان کل ریٹائرہوجائیں گے،جسٹس مسرت ہلالی قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر کی جائیں گی-
باغی ٹی وی:چیف جسٹس قیصر رشید خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس روح الامین کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے وزارت قانون نے صدرمملکت کی منظوری سے اعلامیہ جاری کردیا۔
پاکستانی نژاد نومنتخب اسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف کی سرکاری رہائشگاہ پرافطاری اور نماز کی ادائیگی
وزرات قانون کے مطابق جسٹس روح الامین 31 مارچ کوایک دن کیلئے چیف جسٹس بنیں گےاور یکم اپریل کو ریٹائرہوجائیں گےجسٹس روح الامین کےبعد جسٹس مسرت ہلالی سینئرترین جج ہیں اورجسٹس مسرت ہلالی کو قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ مقررکیاگیا ہے جسٹس مسرت ہلالی مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک ذمہ داریاں اداکریں گی۔
دوسری جانب صدر مملکت نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، وہ یکم اپریل 2023 سے چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی سینیئرترین جج ہیں، ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کرےگا۔
امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق
جسٹس مسرت ہلالی جامعہ پشاور کے خیبرلاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور انہوں نے 1983 میں وکلالت کا آغاز کیا تھا۔ جسٹس مسرت ہلالی 1988 میں ہائیکورٹ اور 2006 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنی تھیں جسٹس مسرت ہلالی کو2013 میں بطورہائی کورٹ جج تعینات کیا گیا، اس کے ساتھ ہی وہ خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن موحولیاتی تحفظ ٹریبونل اورخیبرپختونخوا کی پہلی خاتون محتسب بھی رہ چکی ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون ایگزیکٹیو ممبر بھی رہی ہے۔