کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )مقامی انتظامہ کی بے حسی وڈور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ،روڈ کے دونوں سائیڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں نے اسٹینڈ بناۓ ہوئے ہیں روڈ سنگل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو گزرنے میں تکلیف کا سامنا ہے بغیر لائسنس کے ڈرائیور حضرات یہاں پر کافی مرتبہ ایکسیڈنٹ کر چکے ہیں آج سے کچھ عرصہ پہلے سکول جاتے ہوئے بچوں کو ٹریکٹر ٹرالی والوں میں کچل دیا تھا یہاں کی انتظامیہ نے اتنے بڑے ‏حادثات ہونے کے باوجود بھی ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا. وڈور چونگی پر گرلز کا لج میں پڑھنے والی طالبات کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ نے ٹریکٹر ٹرالی والوں کو وہاں سے ہٹا کر وڈور روڈ پر مشہور مہاجر قبرستان کے پاس جگہ دے دی قبرستان کے آس پاس گنجان آباد علاقے ہیں صبح بچے یہاں سے پیدل سکول جاتے ہیں ٹریکٹر ٹرالی والوں کا گزر بھی اسی وقت وہاں سے ہوتا ہے تین سے چار بچے ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے کا شکار ہو چکے ہیں قبرستان پاس ہونے کی وجہ سے جنازہ کو بھی وہاں سے گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمارے مقامی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس کے خلاف سخت سے سخت نوٹس لے تاکہ مقامی رہائشی ناگہانی حادثات اور دشواری سے بچ سکیں

Shares: