ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی): چیئرمین تعلیمی بورڈ و کمشنر ڈیرہ غازیخان نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک پہلے سالانہ امتحان 2023 کیلئے امتحانی سنٹر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج شاہ صدر دین کو گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول شاہ صدر دین میں تبدیل کر دیا ہے تمام ریگولر و پرائیویٹ امیدوارتبدیل شدہ سنٹر میں امتحان میں شریک ہوں .یہ بات کنٹرولر بورڈ کے مراسلہ میں کہی گئی ہے
دریں اثناکنٹرولر بورڈ کے مراسلہ کے مطابق امتحان میٹرک کے بارے میں سوشل میڈیا پر پیپر لیک ہونے بارے غلط تاثر دیا جا رہاہے جو کہ گمراہ کن اور طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے . کنٹرولر بورڈ نے متنبہ کیاہے کہ ایسے مواد کو سوشل میڈیا پر شیئر فارورڈ کرنے وا لوں کے خلاف سائبر کرائم ، ایف آئی اے ، سکیورٹی ایجنسیز اور بورڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی جس کی کم سے کم سزا دو سال قید ، پچاس ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں.
Shares:








