وزیراعظم کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعوی، سماعت ملتوی

0
53

وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، شہبازشریف نےعمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانےکا دعویٰ دائرکررکھا ہے ، شہبازشریف کے وکلا نےانکوائری ریکارڈجمع نہ کرایا جس سے شہبازشریف کا جواب جمع کرانےکا حق منجمد ہو گیا،

عدالت نے کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی اور فریقین کے وکلا کو شہبازشریف کی انکوئری درخواست پربحث کے لیے طلب کر لیا

مودی سرکار مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے، عمران خان

واضح رہے کہ عمران خان نے شہباز شریف پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے پاناما کیس میں خاموش رہنے کے لیے انہیں ایک ارب روپے رشوت دینے کی پیشکش کی تھی جس پر شہباز شریف نے عمران خان کو نوٹس بھجوایا تھا اور بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر عمران خان نے بیان واپس نہ لیا تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

Leave a reply