رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا کیس 5ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا ،وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، ایک ہفتے کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں تو آپ کو کیا اعتراض ہے،

راجہ پرویز اشرف ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے متحرک

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ عدالت سے راجہ پرویز اشرف کو استثنیٰ لینا پڑے گا، درخواست کے قابل سماعت ہونے پر نیب نے اعتراض عائد کردیا ،نیب نے کہا کہ رینٹل پاور پراجیکٹ میں ان کا نام ای سی ایل پر ہے

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وزارت داخلہ نے نوٹس کے باوجود جواب جمع نہیں کرایا،جس مقدمے میں ملزم ای سی ایل پر ہے اسے پتہ تو چلنا چاہیے،

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ،درخواست میں سیکرٹری داخلہ،چیئرمین نیب اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن فریق بنایاگیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ نو اور دس ستمبر کو بیرون ملک کانفرنس میں شرکت کے لئے جانا ہے۔2013 میں میرے خلاف سیاسی کیس بنایا گیا۔درخواست میں کہاگیاکہ آٹھ دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت لیکر واپس آیا ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست منظور کی جائے۔

Shares: