رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں اضافہ متوقع

پاؤنڈ اس سال ترقی یافتہ معیشتوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گیا ہے جس کے ساتھ بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقع ہے۔

باغی ٹی وی: ” دی ٹیلیگراف” کے مطابق اس سال ڈالر کے مقابلے میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا، جو بڑی معیشتوں کے جی 10 گروپ میں موجود دیگر تمام ممالک سے آگے ہے پچھلے مہینے کے دوران، پاؤنڈ نے ڈالر کے مقابلے میں 3 فیصد اضا فہ ہوا –

مارچ میں مہنگائی 3.72 فیصد بڑھی،ادارہ شماریات

بینک آف انگلینڈ اور آفس برائے بجٹ کی ذمہ داران نے پچھلے مہینے کے دوران اپنے نقطہ نظر کو بہتر کیا وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ برطانیہ اس سال کساد بازاری سے بچ جائے گا۔


ماہر معشیت اسٹریٹجسٹ فرانسسکو پیسول نے کہاکہ پاؤنڈ 2023 کی پہلی سہ ماہی کی بہترین کارکردگی کرنے والی کرنسی بننے کے لیے تیار ہے، جس میں ڈالر کے مقابلے میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے-

ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ


ماہرین معشیت کا کہنا ہے کہ معاشی نقطہ نظر میں بہتری کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے اس یقین سے فوائد حاصل کرتے ہوئے بینک آف انگلینڈ کو شرح میں اضافہ جاری رکھنے کی ضرورت ہوگی تاجروں کا ماننا ہے کہ مئی میں شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ ہونے کا 75 فیصد امکان ہے۔ وہ جون میں اسی رقم کے ایک اور اضافے 52 فیصد کےساتھ قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں۔

یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ میں مہنگائی کا ایک قریب سے دیکھا جانے والا پیمانہ پچھلے مہینے تیزی سے کم ہوا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فیڈرل ریزرو سود کی شرح میں اضافے کے اپنے جارحانہ پروگرام کو ختم کرنے کے قریب ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر ایک ہفتے کے دوران 59 پیسے مہنگا

پاؤنڈ آج ڈالر کے مقابلے میں 0.1 فیصد گر گیا ہے، صرف 1.24ڈالر سے نیچے، لیکن یورو کے مقابلے میں 0.2 فیصد بڑھ گیا ہے، جس کی قیمت 88 پاؤنڈ سے بھی کم ہے۔

Comments are closed.