حکومت رواں سال 10 لاکھ پاکستانیوں کوبیرون ملک بھجوائے گی،ساجد حسین طوری

Sajid Toori

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ حکومت رواں سال 10 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھجوائے گی۔

باغی ٹی وی : ساجد حسین طوری نے کہا سعودی وزارت محنت کےحکام پاکستان ویزےدینے جلد آئیں گے،جرمنی، یونان اور رومانیہ سمیت دیگر 50 ممالک کے ساتھ بھی ورک ویزوں کے نئے معاہدے ہو رہے ہیں فنی تربیت کاٹیسٹ پاس کرنے والے پاکستانی سعودی ویزا حاصل کر سکیں گے۔

روس پاکستان کو خام تیل پرکتنی رعایت دے گا؟

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہنر مندوں اور مزدوروں کے لئے جاپان نے ویزے کھول دیئے ہیں،جنوبی کوریا میں 10ہزار پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ ہے جوجلد جائیں گے، پرتگال اوریونان کےساتھ بھی پروفیشنلز اورلیبرویزوں کےمعاہدے ہوں گےمالٹا کے ویزوں کی فائل وزارت داخلہ میں رک گئی ہے-

کےالیکٹرک صارفین کیلئےفی یونٹ بجلی 6 روپےتک مہنگی ہو گی

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزرات داخلہ کو بتا دیا کہ مالٹا میں پاکستانی قونصلیٹ ہے نہ سفارتخانہ، وزرات داخلہ اٹلی میں سفارت خانے کے ذریعے ویزوں کا معاملہ حل کرنا چاہتی ہے اوورسیز پاکستانیوں کے 27 ہزار بلاک پاسپورٹ بحال کردئیے گئےہیں جبکہ یورپ میں لاکھوں غیرقانونی پاکستانیوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

دیگراضلاع اور صوبوں کے شہری بھی لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے

Comments are closed.