*اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)شہدائے پولیس کے بچوں کیلئے بہترسکول کی پالیسی پر عمدرآمد شروع کردیاگیا
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جانب سے جاری شہدائے پولیس کے بچوں کے لیے پہلے سے بہتر سکول میں تعلیم کے حصول کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہید آصف رضا جاوید کے کمسن بچوں عائشہ اور حسن ، شہید شرجیل کامران کے بیٹے منیب کامران جبکہ شہید شفیق احمد کے بیٹے زبیر شفیق کو ملک کے صفِ اول کے تعلیمی ادارے The City School میں داخل کروا دیا گیا ،ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان شہداءکے چاروں بچوں کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر پہلے دن سکول چھوڑنے گئے ،سکول انتظامیہ اور سکول کے بچوں نے شہدائے پولیس کے بچوں کا ہیروز کی طرح خیر مقدم کیا،اوکاڑہ پولیس اپنے عظیم شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن سے عہد کرتی ہے کہ ان کے اہل و عیال کی فلاح و بہبود کو ہر طور ممکن بنایا جائے گا

Shares: