ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار )خطرناک ڈکیت گینگ ، اشتہاری مجرم، عدالتی مفرور ،سابقہ ریکارڈ یافتہ گرفتار،ماہانہ رپورٹ جاری
تفصیل کے مطابقننکانہ پولیس نے مارچ میں ملزمان سے 71 لاکھ 52 ہزار مالیت کی نقدی اور مال مسروقہ برآمد کیا۔خطرناک9 ڈکیت گینگ کے 29 خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا,پولیس کو مطلوب 125 اشتہاری مجرم، 75 عدالتی مفرور اور 20 سابقہ ریکارڈ یافتہ گرفتار تفصیلات کے مطابق ننکانہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور سرکوبی کا عمل یقینی بناتے ہوئے ماہ مارچ میں 9 خطرناک ڈکیت گینگز کے 29 خطرناک ملزمان گرفتار کیے۔ ملزمان کے قبضہ سے 71 لاکھ 52 ہزار روپے سے زائد مالیت کی نقدی و مال مسروقہ برآمد کیا۔ مختلف کاروائیوں کے دوران قتل، ڈکیتی و چوری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 125 مجرمان اشتہاری، 75 عدالتی مفرور اور 20 سابقہ ریکارڈ یافتگان گرفتار کیے۔ مزید کاروائیوں میں ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر 95 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 73 پسٹل، 5 کلاشنکوف، 5 رائفل، 13 بندوقیں اور 799 گولیاں و کارتوس برآمد کیے۔ منشیات و شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاون میں 49 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 25 کلو سے زائد چرس، 40 گرام ہیروئن، 13 کلو سے زائدافیون، 697 لیٹر شراب اور 2 چالو بٹھیاں برآمد کیں۔ ننکانہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ساونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر 3 اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 مقدمات درج کیے۔ مزید کاروائی کے دوران 15 پر جھوٹی کال کرنے والے 11 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ ننکانہ صاحب پولیس نے خدمت مراکز پر آنے والے 717 شہریوں کو سہولیات فراہم کیں جبکہ 886 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے لرنر جاری کیے گئے۔ ڈی پی او اعجاز رشید کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا جا چکا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر ضلعی پولیس کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی جان و مال کا تحفظ اور سماجی خدمت میری اولین ترجیح ہے

Shares: