ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپکٹر اصغر علی شاہ، انچارج پولیس پوسٹ جنگشاہی سب انسپکٹر علی خان راہوجو اور سب انسپکٹر مشتاق حسین پنھور بمعہ اسٹاف نے جنگشاہی شہر میں بدنام گٹکا فروش نواز بروہی کی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 3 گٹکا فروش ملزمان اصغر ولد جمعوں بروہی، محمد عیسیٰ ولد سومار بروہی اور یونس ولد واحد بخش بروہی کو گرفتار کرلیا۔
دوران کارروائی گٹکا فیکٹری سے 2 پیکنگ / مکسنگ مشین، 10 کلو چورہ سپاری، 500 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 الیکٹرانک کانٹا اور 3 پلاسٹک ٹب برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Shares:








