کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)میں پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری پولیس نے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کی مزید گھروں کو بھی مسمار کر دیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق پولیس کے مطابق گاؤں سردار خان سندرانی میں ایس ایس پی عرفان سموں کی ہدایات پر پولیس کا مقتول پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تیسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کے مزید 6 گھروں کو بلڈوز کر کے آگ لگا دی گئی ہے ۔ ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ دو روز قبل سندرانی قبائل کے ملزمان نے آئی بی اے سکھر کے اسسٹنٹ پروفیسر اجمل ساوند کو قتل کر دیا تھا اور اس واقعے کا 12 ملزمان پر مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی جا رہی ہیں ملزم اپنے گھر خالی کر کے کچے کی طرف فرار ہوگئے ہیں اور جلد ملزمان اپنے کیفرِ کردار تک پہنچیں گے ۔ دوسری جانب قتل ہونے والے پروفیسر اسکالر اور پی ایچ ڈی ہولڈر اجمل ساوند کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ اس دردناک واقعہ کا سندھ بھر میں سول سوسائٹی اور ہر مکتبہ فکر کے افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی بھرپور انداز میں شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔
Shares:








