کرینہ کپور خان آج کل ایک شو ہوسٹ کررہی ہیں اس شو کا نام ‘واٹ ویمن وانٹ’ ہے، اس میں وہ مختلف خواتین کو بلاتی اور ان نے دلچپسپ سوال کرتی ہیں. انہوں نے ھالیہ قسط میں معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو بلوایا. بھارتی سنگھ نے اس انٹرویو میں امرتسر سے ممبئی تک کے اپنے سفر کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ وہ گلیمرس فلم انڈسٹری سے بہت متاثر تھیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ خود کو نہیں بدلیں گی جیسی ہیں ویسی ہی رہیں گی. اسی لئے انہوں نے اپنا وزن کم نہیں کیا بلکہ جیسی ہیں ویسے ہی خود کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. بھارتی سنگھ نے بتایا کہ میں شوبز انڈسٹری میں بہت کم لوگوں کو جانتی تھی، لیکن جب کام شروع کیا تو
مداحوں کی محبت نے آگے بڑھنے کا ھوصلہ دیا اور بہت سارے لوگ انڈسٹری میں مجھے جاننے لگے. بھارتی سنگھ ایک ماں بھی ہیں تو اسی تناظر میں انہوں نے کہا کہ مجھے ضدی بچے بہت اچھے لگتے ہیں ، میں چاہتی ہوں کہ میرا بچہ کسی مال میں مجھے تنگ کرے ، کسی چیز کو لینے کی ضد کرے ، پائوں زمین پر پٹخے ، میری بے عزتی ہو ، وہ باقاعدہ ہنگامہ برپا کرے. انہوں نے کہا کہ جب میں ھاملہ ہوئی تو لوگ مجھے کہتے اور باقاعدہ ڈراتے تھے کہ لو اب تو گئی تمہاری لائف لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا بلکہ میری زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے.