باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

کوئٹہ شاہراہ اقبال پر پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں دھماکے میں کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے، مجموعی طورپر 4 جاں بحق ہوئے،۔پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا

Shares: