شیخوپورہ : نبی پورہ انڈرپاس سکول وین کو آگ لگ گئی، تمام 18 بچے محفوظ رہے
شیخوپورہ، باغی ٹی وی (محمد طلال سے)شیخوپورہ نبی پورہ انڈرپاس سکول وین میں آگ لگ گئی تمام 18 بچے محفوظ رہے۔
تفصیل کے مطابق شیخوپورہ میں نبی پورہ انڈر پاس سکول وین کو آگ لگ گئی،آگ لگنے سے وین مکمل تباہ ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے وین میں سوارسکول کت تمام 18 بچے محفوظ رہے، ریسکیو1122 کاکہنا ہے کہ وین کو آگ LPG لیکیج کی وجہ سے لگی۔ریسکیواطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فوراََ ریسپانس کر کے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔