اوکاڑہ یونیورسٹی کے وی سی کی گورنر پنجاب سے ملاقات

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ یونیورسٹی کے وی سی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، اہم امور پہ تبادلہ خیال-
اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے گورنر پنجا ب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی اور ان سےیونیورسٹی کے اہم انتظامی امور پہ تبادلہ خیال کیا۔ وائس چانسلر نے گورنر سے یونیورسٹی کے اہم انتظامی عہدوں پہ اہل افراد کی تعیناتی کے لیے تعاون کی اپیل کی۔ ان عہدوں میں ٹریژر، کنٹرولر امتحانات اور چیف انجیئیر شامل ہیں۔ گورنر نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
گورنر نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے دوسرے کانووکیشن میں شرکت کی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ وہ کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کے فوری بعد کانووکیشن کی تیاری کروائیں۔ پروفیسر ساجد رشید نے گورنر کو یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی امور کے متعلق بریفینگ دی جس پہ بلیغ الرحمن نے اطمینان کا اظہار کیا۔
گورنر پنجاب نے پروفیسر ساجد رشید کو انوائرمنٹ کنسورشیم پنجاب کا ممبر نامزد کرنے کی بھی منظوری دی۔ یہ کنسورشیم پنجاب بھر کی جامعات اور اعلی تعلیمی اداروں پہ مبنی ہے ۔

Leave a reply