قلات :کمشنر کے اسکواڈ لیویز کی گاڑی ٹرالر سے ٹکر گئی، 6 اہلکار جاں بحق

قلات ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)سوراب کے قریب کمشنر قلات داؤد خلجی کے اسکواڈ میں شامل لیویز کی گاڑی ٹرالر سے ٹکر ا کر الٹ گئی، حادثے میں 6 لیویز اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
لیویز کے مطابق کمشنر قلات داؤد خلجی خضدار سے کوئٹہ آ رہے تھے کہ ان کے لیویز اسکواڈ میں شامل گاڑی سوراب کے قریب حاجیکہ کے مقام پر ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔حادثے میں 4 لیویز اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔لیویز کے مطابق اسکواڈ میں شامل جاں بحق اور زخمی لیویز اہلکاروں کا تعلق ضلع سوراب سے ہے، ٹریفک حادثے میں کمشنر قلات ڈویژن محفوظ رہے۔

Leave a reply