ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)غریب ملازمین کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے-عبدالکریم کمبار
تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی مکلی عبدالکریم کمبار نے کہا ہے کہ غریب ملازمین کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان کو کسی بھی طرح اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا – ان باتوں کا اظہار انہوں نے ٹاؤن کمیٹی مکلی آفس میں غریب ملازمین اور محنت کش مزدوروں میں عیدالفطر کیلئے تحائف اور کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا – انہوں نے کہا کہ ملازمین اور محنت کش مزدور اور عملہ شہروں ،گلیوں کی صفائی ستھرائی کرنے اور شہریوں کو پینے کے پانی سمیت دیگر مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے میں ہر وقت مصروف عمل رہتے ہیں اور وہ دن رات محنت کر کے شہروں اور گلیوں کو صاف ستھرا رکھ کر شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرتے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا – انہوں نے کہا کہ ملازمین کے دیرینہ اور تمام مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائینگی تاکہ غریب ملازمین کو انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے – انہوں نے کہا کہ وہ اکیلا کچھ نہیں کرسکتے شہر کو مزید صاف ستھر رکھنے ، شہریوں کو میونسپل سہولیات اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے ان کا بھرپور تعاون درکار ہے – اس موقع پر ملازمین اور محنت کش مزدوروں نے ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی مکلی عبدالکریم کمبار کا عید کے تحائف اور کپڑے تقسیم کرنے سمیت ان کے مسائل حل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا –

Shares: