اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)سینئر صحافی اللہ دتہ اے ڈی سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کی ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹر کی جانب سے ہتک امیز رویہ پر پروفیشنل جرنلسٹ گروپ کی جانب سے بھرپور مذمت کی گئ انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور معاشرے کی آنکھ ہے ڈاکٹرز کا کام مریضوں کی جان بچانا ہے نہ کہ انسانیت کی تذلیل کرنا ہم اسکی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اوکاڑہ ایمرجنسی میں جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائیں اور ایمر جنسی میں تہذیب یافتہ با اخلاق ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں جو فوری طور پر علاج معالجہ کر کے مریض کی جان بچا سکیں اور مریضوں کے لواحقین کے ساتھ اخلاق پیار محبت سے پیش آئیں

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں