اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ضلع میں گندم خریداری مہم کے لئے باردانہ کے اجراء کا باقاعدہ افتتاح کیا انہوں نے اس موقع پر گندم خریداری سنٹروں پر خدمات سر انجام دینے والے محکمہ خوراک ،محکمہ پولیس ،محکمہ ریو نیو ،مارکیٹ کمیٹی اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گندم خریداری سنٹروں پر کاشتکاروں کی رہنمائی کی سہولت اور آسانی کو سب سے مقدم رکھا جائے کاشتکاروں کی شکایت اور انہیں درپیش مسائل کو مو قع پر ہی حل کیا جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے بتایا کہ تحصیل دیپالپور اور تحصیل رینالہ خورد میں محکمہ خوراک کے 15 خریداری سنٹر قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 12 تحصیل دیپالپور اور 3 رینالہ خورد میں قائم کئے گئے ہیں تمام سنٹروں سے کاشتکاروں کو باردانہ کا اجراء شروع کیا جا چکا ہے حکومت کاشتکاروں سے 3900 روپے فی 40 کلو گندم خرید کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ 60 روپے کرایہ فی بوری بھی انہیں ادا کیا جائے گا

Shares: