ننکانہ : گوردوارہ جنم استھان میں جاری بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (احسان ایاز کی رپورٹ)گوردوارہ جنم استھان میں جاری بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر
تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے پہلے گورو بابا نانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان میں جاری بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئی ہیں ،ان تقریبات میں اندرون و بیرون ممالک اور بھارت سے 2470 سکھ یاتریوں نے شرکت کی ،بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کو موسم کی مناسبت سے ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کے ذریعے حسن ابدال کے لیے سخت سیکیورٹی کے حصار میں روانہ کیا گیا، اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اعجاز رشید نے مہمانوں کو خود روانہ کیا، ننکانہ صاحب میں تین دن قیام کے دوران سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سُچاسودا سمیت شہر بھر میں موجود گوردواروں کی یاترا کی اور اپنی مذہبی رسومات اکھنڈ پات ,بھوگ اور ارداس میں شرکت کی،

سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں قیام کے دوران بہترین سیکورٹی,ہیلتھ , رہائش،لنگر سمیت دیگر بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن،میونسپل چیف آفیسر رائو انوار اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا ,سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے حد مشکور ہیں کہ ہمیں یہاں کی عوام نے بہت پیار دیا ہے ،ہمیں ایسا ہی محسوس ہو رہا تھا کہ ہم اپنے ہیں گھر میں ہیں ,بھارتی سکھ یاتری 14 اپریل کو ہونے والی مرکزی خالصہ جنم دن کی تقریب کے بعد واپس لاہور آجائیں گے اور پھر 18 اپریل کو واپس واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوں گے

Leave a reply