عالمی بینک نے پاکستان کے وفاقی اخراجات سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی

0
43

عالمی بینک نے پاکستان کے وفاقی اخراجات سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی

عالمی بینک نے پاکستان کے وفاقی اخراجات سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جبکہ اشرف ملخم کے مطابق عالمی بینک کے مطابق بڑھتا مالی خسارہ اورقرضوں کی بلند سطح پاکستانی معیشت کیلیے خطرناک ہے، پاکستان غیرضروری اخراجات، سبسڈیزختم کرکے سالانہ 2723 ارب روپےکی بچت کرسکتا ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ریونیو میں اضافے، انتظامی اقدامات سے جی ڈی پی کے 4 فیصد کے مساوی بچت ممکن ہے، وفاق کا 70 فیصد بجٹ قرضوں، سود، سبسڈیز اورتنخواہوں میں خرچ ہوجاتا ہے اور وفاق کا ٹیکس آمدن میں حصہ صرف 46 فیصد، اخراجات 67 فیصد ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق بڑھتا ہوا مالیاتی خسارہ قرضوں کی پائیداری کیلیے بھی خطرناک ہے، گزشتہ سال 7.9 فیصد مالی خسارہ 22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، خسارہ بڑھنے سے قرضوں کی شرح بھی 78 فیصد کی بلند سطح تک ریکارڈ کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عامر شہزاد کی موت کو جے آئی ٹی نے طبعی قرار دے دیا
عثمان بزدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں ایک اور انکوائری کا آغاز
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا ہے کہ قانون کے مطابق مالی خسارہ قرضوں کی شرح 60 فیصد ہونی چاہیے، کورونا اور سیلاب سےاخراجات میں اضافہ، ٹیکس محاصل میں کمی آئی، پاکستان میں مجموعی محصولات جی ڈی پی کا 12.8 فیصد ہیں، جنوبی ایشیا کے دیگر ملکوں میں محصولات کی اوسط شرح 19.6 فیصد ہے، اوسطاً 10.3 فیصد ٹیکس ریونیو بھی دیگر ملکوں سےکم ہے۔

Leave a reply