عمران خان کیخلاف ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

0
52
imran khan

اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمے میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مقدمہ نمںر 255/23 تھانہ رمنا میں سپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ ترجمان اسلام آبادپولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری سپیشل جے آئی ٹی کے کنوینئر ہوں گے۔دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کی عملداری کے لئے کوشاں ہے۔ اسلام آباد پولیس کے افسران کے خلاف پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات ایک منظم منصوبے کا حصہ ہیں ۔اسلام آباد پولیس نے بر ضمانت تمام ملزمان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سکیورٹی فراہم کی۔تمام مقدمات قانون کے مطابق درج ہوئے اور ان پر قانون کے مطابق کارروائی ہورہی ہے۔اسلام آباد پولیس قانون کی حکمرانی نافذ کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں عمران خان نے کل ہی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کروائی ہے، عمران خان عدالت میں پیش ہوئے تھے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت نے 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

عمران خان موو کرتے ہیں تو انکے ساتھ سیکیورٹی ہوتی ہے؟حکومت سے جواب طلب

Leave a reply