آٹو انڈسٹری کے ماہر اور پاک ویلز کے مالک سنیل سرفراز منج نے مہنگی ترین مرسڈیز کی خواہش کا اظہار کرنے والے افسران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

باغی ٹی وی: ملک میں معاشی حالات کشیدہ ترین ہوتے جا رہے ہیں آئی ایم ایف کی جانب سے ابھی تک ملک کو قرضہ نہیں دیا جا رہا جبکہ غریب آٹے کیلئے دھکے کھا رہا ہے ہیں بیروزگاری دن با دن بڑھتی جا رہی ہے نوجوان روزگار کی تلاش میں در بدر ہو رہے ہیں جبکہ ملکی معاشی حالات کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں ملکی معشیت کمزاور ترین ہوگئی ہے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اعلیٰ افسران کی قیمتی اور لگژری گاڑیوں کی فرمائشیں حیران کن ہیں-


اسی حوالے سے پاک ویلز کے مالک سنیل سرفراز منج کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک ٹینڈر میں سرکاری افسر کی جانب سے مہنگی ترین مرسڈیز کی فرمائش پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں-

ویڈیو میں سنیل منج کی جانب سے سرکاری ڈیپارٹمنٹ کے افسر کی جانب سے ٹینڈر کا اشتہار ویڈیو میں دکھایا گیا انہوں نے کہا کہ اخبار میں ایک ٹینڈر دیکھاجس میں آزاد کشمیر کے ڈیپارٹمنٹ آف سروس اینڈ ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ افسر(چیف سیکرٹری آف آزاد و جموں کشمیر) کی جانب سے مہنگی ترین زیرو میٹر مرسڈیز(مرسڈیز بینز کار ایس 580 ای ایل اے ایم جی لائن پریمئیم پلس ایگزیکٹیو ماڈل 2022-2023 ) کی فرمائش کی گئی جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریباً 20 کرورڑ بنتی ہے-

انہوں نے اس اشتہار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کون سا ایسا بندہ ہے جس کو یہ مہنگی ترین مرسڈیز چاہیئے سنیل منج نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کس الفاظ سے اس کو بیان کریں کہ یہ بے شرمی ہے بے حسی ہے یا اس بندے کا دماغی توازن خراب ہے یی ایسی بے حسی ہے جس میں ان لوگوں کو دکھائی نہیں دے رہا کہ ملکی حالات کیا ہیں ملک میں گریب لوگوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے بہت کوشش کر رہاہوں کہ روزے میں اس اشتہار پر اس ڈیمانڈ پر کوئی غلط لفظ استعمال نا کروں-

Shares: