سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر )پورے ضلع میں ڈاکو راج ،لوٹ مارکاسلسلہ عروج پر جاپہنچا،پولیس پس منظرمیں چلی گئی
تفصیل کے مطابق ضلع سیالکوٹ ڈاکوئوں کے حوالے،ڈاکوئوں کی لوٹ مار کا سلسلہ تھم نہ سکا،تھانہ اگوکی کے علاقہ نول موڑ کے قریب محمد اختر اپنی مشروبات کی ایجنسی میں بیٹھا ہوا تھا کہ تین ڈاکو دکان میں داخل ہوگئے اور اسے اسلحہ کے زور ہر یرغمال بنا کر دو لاکھ چار ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تھانہ کینٹ کے علاقہ بھیڈ پلی کے قریب موٹرسائیکل شوروم کا منیجر سلیمان ورکشاپ کو تالے لگا کر گھر چلا گیا اس دوران رات کی تاریکی میں چور تالے توڑ کر پچاس ہزا ر روپے اور دیگر پارچاجات لے اڑے۔
مندرانوالہ کی رہائشی جمیلہ بی بی اپنی بہن کے گھر کوٹلی چھمب والی جارہی تھی کہ چونگی نمبر 8 رکشہ میں سوار دو مرد اور دو خواتین نوسربازوں نے تشدد کرکے طلائی انگوٹھیاں، طلائی بالیاں او ر پندرہ لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔
نواحی گاؤں جنڈو ساہی کا خرم اپنے ملازم کے ہمراہ جارہاتھا کہ انہیں دو مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور ان سے نقدی دس ہزار روپے ہر اور موٹرسائیکل چھین لیا اور جاتی دفعہ ڈاکو اپنی موٹرسائیکل نہرمیں پھینک کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔
Shares:








