بالی وڈ کی اداکار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی 11 سالہ بیٹی ارادھیا بچن عدالت پہنچ گئیں-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ارادھیا بچن اپنی صحت سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر یوٹیوب چینل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ پہنچیں،ارادھیا نے اپنے حوالے سے نامناسب اور جعلی خبر نشر کرنے پر دہلی کی عدالت میں شکایت درج کروائی ہے۔
اسنیپ چیٹ نے بھی اے آئی ٹیکنالوجی ٹول کو ایپ کا حصہ بنا …
بھارتی میڈیا کے مطابق ارادھیا بچن کی دائر کردہ درخواست پر 20 اپریل یعنی آج سماعت ہوگی۔
ارادھیا نے اس طرح کی رپورٹنگ کے خلاف حکم امتناعی طلب کیا ہے کیونکہ وہ نابالغ ہے۔ پٹیشن میں 10 اداروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس کے بارے میں تمام ویڈیوز کو "ڈی لسٹ اور غیر فعال” کریں۔ کیس کے دیگر فریقوں میں گوگل اور وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شکایت سیل شامل ہے۔ بچن خاندان نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی،راکھی ساونت کوبھی خبردار کر دیا
ارادھیا بچن کو سوشل میڈیا پر اکثر ہی ٹرولز کا نشانہ بنایا جاتا ہے کبھی ان کےاسٹائل تو کبھی ظاہری شخصیت پرتنقیدکی جاتی ہےابھیشیک بچن بھی بیٹی کو آن لائن ٹرولز کے ذریعے ہراساں کیے جانے کے حوالے سے آواز بلند کر چکے ہیں ابھیشیک بچن نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ معروف شخصیت ہونے کے باعث اگر کسی کو کچھ کہنا ہے تو انہیں کہیں ان کے منہ پرکہیں لیکن ارادھیا بچن کو بیچ میں نہ لایا جائے-