سیاسی جماعتوں میں مذاکرات،عمران خان نے بھی خاموشی توڑ دی

0
72
imran khan

تحریک انصاف نے شرائط کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے کھول دیئے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مرکزی قیادت کے اہم ارکان کو پارٹی پالیسی کے تحت مذاکرات کرنے کا اختیار دے دیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، اسد قیصر اور پرویز خٹک سے پی ڈی ایم کے رابطے ہوئے ہیں،پارٹی ارکان نے رابطوں کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کر دیا ،عمران خان نے رابطہ کرنے والی سیاسی جماعت کو شرائط کی بنیاد پر مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھانے کا ٹاسک اہم ارکان کو سونپ دیا ،

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے جو مزاکرات کرنا چاہے سنجیدگی کی بنیاد پر ہوں ٹائم فریم کے دوران تحریک انصاف سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں ، عدالت میں رپورٹ جمع کروانے سے قبل ہی سنجیدگی سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں ، مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے پہلے تین شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا ،

واضح رہے کہ براہ راست مذاکرات کے لیے تحریک انصاف نے شرائط رکھ دیں ، تحریک انصاف نے شرط رکھی کہ حکومت اپوزیشن لیڈر کا عہدہ تحریک انصاف کو دے ہمارے تمام اراکین قومی اسمبلی کے استعفے نامنظور کیے جائیں ۔تحریک انصاف کے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں عمران خان کے خلاف بھی تمام کیسز ختم کیے جائیں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں جس میں مذاکرات کے لئے کردار ادا کرنے پر بات کی تھی، اس ضمن میں پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی بھی بنا دی مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،پرویزخٹک، سینیٹراعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کمیٹی میں شامل ہیں، تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے مذاکرات کرے گی، سپریم کورٹ نے بھی گذشتہ روذ سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے کا کہا تھا اسکے بعد سے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے رابطے کر رہی ہیں

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

عمران خان کا مزاج کسی بھی طور پر سیاسی نہیں

مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا، وہ بھی ملک کی بہتری چاہتے ہیں

Leave a reply